اہم خبریں

ٹرمپ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہو ئے آبنا ئے ہر مز کھلوانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی

واشنگٹن( اے بی این نیوز       )امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسے بحال کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھوڑا سا وقت ملنے پر اس اہم بحری گزرگاہ کو دوبارہ مکمل طور پر فعال بنایا جا سکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کیلئے انتہائی اہم ہے اور اس کی بندش یا رکاوٹ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس صورتحال کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر اس بحری راستے کو مکمل طور پر کھول دیا جائے تو تیل کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے عالمی مارکیٹ میں استحکام آئے گا اور توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ان کے مطابق یہ صورتحال دنیا کیلئے ایک بڑے معاشی موقع میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ عالمی دنیا میں میں ٹرمپ کے اس اقدام کو ناکامی سے تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :آبنائے ہرمز کی بندش ،یوکرین کے صدر نے بڑی پیشکش کردی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں