اہم خبریں

راولپنڈی ،اسلام آباد کی بیورو کریسی میں مزید تبادلوں کے امکانات،آئندہ کے چند دن اہم

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ممکنہ تبادلوں کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں، جس کے بعد انتظامی حلقوں میں بے چینی اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں سہیل احمد کی بطور چیف کمشنر تعیناتی کے بعد مزید اہم تبدیلیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ موجودہ چیف کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کو لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے جہاں انہیں والڈ سٹی اتھارٹی میں سیکرٹری کا اہم عہدہ سونپا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں سمجھے جا رہے ہیں اور اس تقرری کو انتظامی طور پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کو چیف کمشنر راولپنڈی تعینات کیے جانے کی تجاویز زیر غور ہیں، جس کے بعد سرکاری حلقوں میں چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ اس ممکنہ تبدیلی کو جڑواں شہروں کی انتظامی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگرچہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اہم فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس ممکنہ ردوبدل پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، جہاں کچھ صارفین اسے مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ نے اسے محض روایتی تبادلے قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں :بارشیں، سڑکیں زیرِ آب آ گئیں،بجلی معطل،تند و تیز ہوائیں،درخت اکھڑ گئے،سیلاب کی وارننگ جاری

متعلقہ خبریں