اہم خبریں

ایران امریکا کشیدگی پر برطانیہ کا واضح مؤقف، جنگ سے دور رہنے کا اعلان

لندن ( اے بی این نیوز    )یورپی سیاست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں کیئر سٹار مرنے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی برطانیہ کی جنگ نہیں اور وہ اپنے ملک کو اس تنازع میں گھسیٹنے نہیں دیں گے۔ ان کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں اور عالمی طاقتیں محتاط حکمت عملی اختیار کر رہی ہیں۔برطانوی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ برطانیہ کا امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی ممکنہ جنگ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، اور ان کی اولین ترجیح اپنے ملک کی خودمختاری اور سلامتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی عوام اور آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مستحکم ملک دینا چاہتے ہیں، اسی لیے غیر ضروری جنگی مداخلت سے گریز کیا جائے گا۔

Keir Starmer نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ نے خلیجی خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے 35 ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے تاکہ اہم تجارتی راستوں اور جہاز رانی کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اس اقدام کو عالمی معیشت کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ خلیج کے سمندری راستے توانائی اور تجارت کی شہ رگ سمجھے جاتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ کشیدگی کے دوران یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ سفارتی سطح پر بحران کو کم کیا جا سکے اور کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :ایران نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر اڑا کر رکھ دیا

متعلقہ خبریں