اہم خبریں

مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا مڈل ایسٹ کشیدگی پر بڑا بیان، مذہب کے نام پر جنگ مسترد

ویٹیکن سٹی(اے بی این نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا کہنا ہے کہ خدا کے نام پر کی جانے والی جنگیں ناقابل قبول ہیں، جنگ کرنے والوں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو کا کہنا تھا کہ جو لوگ جنگ کو مذہب کے نام پر درست قرار دیتے ہیں، وہ درحقیقت انسانیت کے اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کرنے والوں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں اور مذہب کو تشدد یا تباہی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔اپنے خطاب میں پوپ لیو نے تمام فریقین سے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی، اور کہا کہ مسائل کا حل طاقت کے بجائے مکالمے اور امن میں ہے۔

واضح رہے کہ ایران سے متعلق جاری جنگ میں شامل مختلف فریقین کے بعض رہنما اپنے اقدامات کو مذہبی بنیادوں پر جائز قرار دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جس پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔ماہرین کے مطابق پوپ لیو کا بیان ایک اہم اخلاقی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ مذہب کو جنگ اور تصادم کے لیے استعمال کرنے کے بجائے امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کیلئے بری خبر،برطانیہ نے جنگ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

متعلقہ خبریں