باڑہ ( اے بی این نیوز ) خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فرنٹیئر روڈ کے قریب عزیر مارکیٹ کے علاقے میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر زمینی تنازعے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں میں شدید بے چینی دیکھی گئی۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :ثنا یوسف کیس،اہم گواہوں پر جرح مکمل،جا نئے تفصیل















