اہم خبریں

ایران کا میزائل حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک کرنے اور ایک ایف سولہ طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

تہرا ن (اے بی این نیوز)ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی جنگی طیارہ ایف سکسٹین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی بیان کے مطابق مذکورہ طیارہ سعودی عرب کے ایک ایئربیس تک پہنچنے سے قبل ہی کریش ہو گیا تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاسداران انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین سمیت خطے میں امریکی اور اسرائیلی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفا میں ایک اسٹریٹجک الیکٹرانک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب ایندھن کے ذخائر پر بھی حملہ کیا گیا۔

ایرانی فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی صنعتی تنصیبات پر مزید حملے کیے گئے تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ بڑے تصادم کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی کی کوششیں،4 ملکی وزرائے خارجہ کی اہم نشست آج ہوگی

متعلقہ خبریں