اہم خبریں

خلیجی جنگ بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار

واشنگٹن(اے بی این نیوز)معروف امریکی جریدے نے خلیجی جنگ کو بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔امریکی جریدے دی نیویارک ٹائمز نے خلیجی جنگ کو بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑے گا۔

امریکی جریدے کے مطابق بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلےہی صارفین کو مشکلات سے دو چار کر رہی ہے، جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران بھارت کی اسٹاک مارکیٹ اب تک تقریباً 10فیصد تک گر چکی ہے۔

دوسری جانب برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت پورے بھارت میں ریسٹورینٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔

مزید پڑھیں۔بیوی کو حق مہر دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا

متعلقہ خبریں