اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی مد میں 127 روپے کی سبسڈی دی۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے حکومت سبسڈی دے رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پٹرول کی مدمیں127روپے کی سبسڈی دی، حکومت ڈیزل پر 200 روپے سے زائدسبسڈی دے رہی ہے، خطے میں ماحولیاتی آلودگی کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت کیلئے سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا، حکومت کا مقصد غریب پربوجھ کم کرنا ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ لگژری گاڑیوں کےفیول پر200 روپے لیوی بڑھائی، تیل کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو لامحدود سبسڈی دیناممکن نہیں۔واضح رہے رواں ماہ مارچ کے شروع میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 321.17 روپے اور ڈیزل 335.86 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
مزیدپڑھیں:نیٹو کا ایرانی میزائلوں سے متعلق اسرائیلی دعوے کی تصدیق سے انکار















