اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کے اضافے سے 5010 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
مزید پڑھیں۔عید سے قبل بڑی خوشخبری: پنجاب حکومت کا 5 ہزار روپے عیدی پروگرام















