تہران (اے بی این نیوز )ایران نے اسرائیل کے شہر تل ابیب پر ہائپرسونک میزائلوں کے ذریعے بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق یہ کارروائی آپریشن وعدہ صادق 4 کی پچپن ویں لہر کے دوران کی گئی جس میں متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں مقبوضہ علاقوں، تل ابیب اور بن گوریون کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق حملوں میں ہائپرسونک میزائل فتح، عماد اور قدر کے ساتھ ساتھ حملہ آور ڈرونز بھی استعمال کیے گئے جن کا مقصد اسرائیل کی دفاعی اور فوجی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق فضائی اور فوجی ٹیکنالوجی سے متعلق کمپنی اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز اور فضائی ریفیولنگ سپورٹ سینٹرز کو بھی ہدف بنایا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد دشمن کی عسکری تیاریوں کو متاثر کرنا اور خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنا ہے۔ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن کے میزائلوں فتح، ذوالفقار اور ڈیزفل کے ساتھ جدید سمارٹ ڈرونز استعمال کیے گئے۔
مزید پڑھیں :سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت ایران میں ہیں یا کسی اور ملک میں ،برطانوی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آگیا














