اہم خبریں

شمالی کوریا نے اہم قدم اٹھا لیا، دنیا کی نظریں اس پر

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب 10 کے قریب نامعلوم بیلسٹک میزائل داغے۔

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل نے تقریباً 350 کلومیٹر تک پرواز کی۔

یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے بحیرہ جاپان کی طرف اس وقت داغے گئے جب امریکہ اور جنوبی کوریا کی افواج اپنی سالانہ فوجی مشقیں شروع کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعلق پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری

متعلقہ خبریں