اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے 16 مارچ کو نیا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے تحت پروازوں کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 مارچ کی صبح 8:30 سے 10:30 بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسی بھی کمرشل فلائٹ کو لینڈنگ یا ٹیک آف کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس فیصلے کے تحت لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز عارضی طور پر بند رہیں گے۔
نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران فضا میں پروازوں کو لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑے گا، جب کہ طیارے کے کپتانوں کو ہنگامی حالات اور ممکنہ تاخیر کے پیش نظر طیارے میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی،پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا















