اہم خبریں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں جیز (Jazz)کی جانب سے 5G چل گیا ، سوشل میڈیا پر صارفین کے پیغامات

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان کے دارالحکومت میں ٹیکنالوجی کے متوالوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں جیز (Jazz) کی جانب سے 5G سروسز کی ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے پوش علاقے F-7 میں موجود جیز صارفین نے سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جن میں ان کے موبائل فونز پر ‘5G’ کے سگنلز نظر آ رہے ہیں۔ یہ ممکنہ طور پر جیز کی جانب سے نیٹ ورک اپ گریڈیشن کی ایک آزمائشی مشق (Testing) ہے تاکہ باقاعدہ لانچ سے قبل رفتار اور کوریج کا جائزہ لیا جا سکے۔

ابھی تک جیز (Jazz) کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ (Official) اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم ممکنہ طور پر کمپنی اپنے انفراسٹرکچر کو 5G کے لیے تیار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں آج ٹریفک الرٹ، کئی اہم راستے بند، شہریوں کو متبادل راستوں کی ہدایت

متعلقہ خبریں