گروزنی (نیوزڈیسک)چیچنیا کے فوجی کمانڈر کو لفافے کے ذریعے زہر دینے کی کوشش کی گئی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات صدر رمضان قادریوف نے پیر کو بتائی۔صدر رمضان قادریوف نے کہا کہ آپتے علاؤالدینوف احمد اسپیشل فورسز کے کمانڈر اور سیکنڈ آرمی کور کے ڈپٹی کمانڈر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علاؤالدینوف روبہ صحت ہوجائیں گے، ان کی زندگی کو خطرہ نہیں ہے، وہ ماسکو کے کلینک میں زیر علاج ہیں۔علاؤالدینوف کو ان کے مشیر نے ایک لفافہ دیا، لفافہ کھولنے کے بعد انہیں ناگوار بُو سے معلوم ہوگیا کہ لفافے میں خطرناک کیمیکل بھیجا گیا تھا۔انہوں نے فوری طور پر اپنے ہاتھ دھوئے اور ناک کے نتھنوں میں پانی ڈالا، جبکہ ماہرین نے فوری طبی مدد فراہم کی۔صدر قادریوف نے کہا کہ زہر کے نمونے تجزیے کےلیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں اور قتل کے منصوبے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔















