اہم خبریں

5 گیندوں پر 5 وکٹیں، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے نئی تاریخ رقم کردی

آک لینڈ (اے بی این نیوز)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی۔

فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخ رقم کی اور پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

بریٹ رینڈل نے 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ ہے، یہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی بہترین بولنگ پرفارمنس ہے۔

بریٹ رینڈل نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روز ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف لگاتار 5 وکٹیں حاصل کیں۔

بریٹ رینڈل کی لگاتار پانچ وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ باولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے۔

اس سے قبل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹوں کا ریکارڈ پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قائم ہو چکا ہے، یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔

سینٹرل ڈسٹرکٹس کے 373 رنز کے جواب میں بریٹ رینڈل کی بولنگ کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بریٹ رینڈل نے 6 وکٹیں 8 گیندوں اور 7 وکٹیں 12 گیندوں پر حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: متعدد امریکی فوجیوں کو ہم نے قید کرلیا ہے، علی لاریجانی

متعلقہ خبریں