اہم خبریں

سعودی ایئرلائن کا دبئی کے لیے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان

سعودی عرب(اے بی این نیوز)سعودی عرب کی قومی ایئرلائن سعودیہ نے دبئی کے لیے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق ہفتہ سے دبئی کے لیے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ریاض اور جدہ سے دبئی کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں چلائی جائیں گی۔

بیان کے مطابق فی الحال پروازیں محدود شیڈول کے تحت چلیں گی تاہم صورتحال بہتر ہونے پر مزید پروازیں بتدریج بحال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایران سے کشیدگی کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث سعودیہ نے گزشتہ ہفتے کئی بین الاقوامی روٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔

ایئرلائن کے مطابق دیگر روٹس کی بحالی کا فیصلہ بھی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔پٹرولیم بحران: گڈز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام پر کرایہ بم گرا دیا

متعلقہ خبریں