لاہور (اے بی این نیوز) پاکستانی فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے اپنے خلاف بے بنیاد خبروں پر قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
سلمان مرزا کا کہنا ہے کہ میڈیا میں ایک مضحکہ خیز خبر گردش کر رہی ہے، اس قسم کی سستی صحافت کی شدید مذمت کرتا ہوں، کوئی بھی میڈیا ہاؤس بغیر تصدیق کے ایسی خبر یںنشر نہیں کر سکتا۔
فاسٹ بولر سلمان مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس جھوٹی اور بے بنیاد خبر کی تردید کر چکا ہے۔ نجی نیوز چینل سے وابستہ صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی گندی رپورٹنگ پر پابندی لگائی جائے اور حکومت پاکستان ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے۔
مزید پڑھیں:ایران کا قطر پر میزائل حملہ،14 بیلسٹک میزائلز اور 4 ڈرونز کو فضا میں ہی روک دیا گیا















