اسلام آباد (اے بی این نیوز) خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس حوالے سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انہیں ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرول کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔
اوگرا کے ترجمان نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اس لیے شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر ضروری طور پر پیٹرول خریدنے سے گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق اوگرا کی خصوصی ٹیمیں ملک بھر میں آئل ڈپوز اور پمپس پر ذخائر کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور سپلائی چین کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:امریکہ کی جانب سے ایران میں لیزر ہتھیاروں کا استعمال،جا نئے نقصانات بارے















