اہم خبریں

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی سٹار ابھیشیک شرما کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(اے بی این نیوز)ابھیشیک کی ٹاپ پوزیشن اب پاکستانی اوپنر کے نشانے پر آگئی ہے،ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارم کرکے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی سٹار ابھیشیک شرما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بھارتی اسٹار ابھیشیک شرماکے درمیان فاصلہ محض 26 پوائنٹس رہ گیا، صاحبزادہ فرحان 383 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے سری لنکا کے خلاف پالے کیلی میں سنچری بھی جڑی تھی۔

رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے انگلش بیٹر فل سالٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے، بھارتی بیٹر ایشان کشن چوتھے اور ہم وطن تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، جنوبی افریقا کے ڈیووالڈ بریوس نے آٹھویں پوزیشن پر حق جتا دیا۔ زمبابوے کے برائن بینیٹ 6 درجے چھلانگ لگا کر 11 ویں درجے پر آگئے۔ جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن (13) اور ایڈن مارکرم (16) نے بھی رینکنگ میں بہتری پائی۔ بولنگ میں بھارتی اسپنر وررون چکرورتی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے، ان کی سبقت بھی اب 18 پوائنٹس رہ گئی ہے۔

پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، جسپریت بمرا ساتویں اور ارشدیپ سنگھ 13 ویں نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے لیام ڈاسن 14 ویں پوزیشن پر پہنچے، جنوبی افریقا کے لونگی نگیدی ٹاپ 20 کے آخری شریک ہیں۔ آل راؤنڈرز میں زمبابوین کپتان سکندر رضا کی بادشاہت برقرار رہی، بھارت کے ہردیک پانڈیا نے صائم سے دوسری پوزیشن چھین لی، پاکستانی آل راؤنڈر ایک قدم پیچھے ہٹ کر تیسرے نمبر پر چلے گئے، ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار جیسن ہولڈر کو 8درجے کی ترقی نے 11 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں۔پاکستان میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 15 مارچ تک 32 روپے فی لیٹر بڑھنے کا خدشہ

متعلقہ خبریں