اہم خبریں

آزادکشمیر کی پانچ وزارتوں میں تبادلوں ، ترقیوں اور خالی آسامیوں کی لوٹ سیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)مظفرآباد،آزادکشمیر کی پانچ وزارتوں میں تبادلوں ، ترقیابیوں اور خالی اسامیوں کی لوٹ سیل ، محکمہ جنگلات ، ان لینڈ ریونیو، تعلیم ، مواصلات اور برقیات میں سرگرمیاں عروج پر ، مبینہ طور پر سرکاری سرپرستی میںلکڑی کی سمگلنگ کا انکشاف، محکمہ ان لینڈ ریونیو کی ملی بھگت سے جعلی سگریٹ کی فروخت اور ٹیکس چوری ، این ٹی ایس کی انتظاریہ فہرست کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کمیشن کی وصولی ، ورک چارج بھرتیوں کیلئے درخواستوں کے ساتھ رشوت طلب کیے جانے کی اطلاعات نے حکومت آزادکشمیر کی 100 دنوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں، نیو چھتر سیکرٹریٹ میں وزارت کے دفاتر لوٹ سیل کا منظر پیش کر رہے ہیں جہاں ہر کام کیلئے وزراء اپنے کارندوں کے ذریعے وصولیوں میں مصروف ہیں، خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے اشتہارات اخبارات میں شائع ہو رہے ہیں، کئی محکمہ جات میں خالی اسامیوں کے اشتہارات عدالتوں میں چیلنج کیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود خالی اسامیوں کے نام پر شہریوں سے وصولیوں کا سلسلہ عروج پر ہے ، نیلم سے بھمبر تک کمیشن وصولی کا سلسلہ جاری ہے ، مبینہ طور پر نیلم سے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت اور سرکاری سرپرستی میں دیودار کی قیمتی لکڑی کی سمگلنگ نے محکمہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ، محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس انتظاریہ فہرست کے ذریعے بھرتی شدہ 1700سے زائد ملازمین عدالتی فیصلہ کے باعث غیر یقینی مستقبل سے دوچار ہو گئے ہیں،

ان اسامیوں پر کمیشن کے عوض بھرتیاں جانے کی اطلاعات ہیں، محکمہ ان لینڈ ریونیو میں ٹیکس چوری کیلئے محکمہ کی چھتری کے استعمال کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جعلی سگریٹ کا دہندہ بھی ایک بار پھر عروج پر ہے ،مبینہ طور پر ان لینڈ ریونیو سائوتھ زون میں ہدف سے زائد وصولیاں کی جا رہی ہیں، محکمہ ان لینڈ ریونیو کے زیر اہتمام چیک پوسٹوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی آمدن بھی حیران کن حد تک کم ہوتی جا رہی ہے ، محکمہ برقیات میں میٹر اور لائن مین سے لے کر مہتمم کی تعیناتی سفارش اور رشوت کی بنیاد پر عمل میں لائے جانے کی اطلاعات ہیں، پانچوں محکمہ جات براہ راست عوامی نوعیت کے معاملات میں سیاسی مداخلت بڑھ گئی ہے ، سیاسی مداخلت نے میرٹ کا قتل عام شروع کر رکھا ہے ، عام انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے حکومتی وزراء پر بیروزگار نوجوانوں کی جانب سے بھرتیوںکا دبائو بڑھ گیا ہے، وزراء حکومت کی تمام تر توجہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب تک محدود ہو گئی

مزید پڑھیں :موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کا معاملہ،عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا

متعلقہ خبریں