راولپنڈی (اے بی این نیوز )عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا فالو اَپ چیک اَپ جیل ہی میں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے شرکت کی۔ ماہر ڈاکٹروں نے روٹین میڈیکل ٹیسٹ اور عمومی صحت کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم نے سابق وزیراعظم کی صحت کے مختلف پہلوؤں کا معائنہ کیا اور ضروری مشاورت بھی فراہم کی۔ مزید تفصیلات سرکاری سطح پر جاری نہیں کی گئیں، تاہم جیل انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں :قومی احتساب بیورو میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقیاں















