اہم خبریں

آپریشن غضب للحق جاری، ٹھل سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام،پکتیکا میں افغان طالبان کی پوسٹ پرقبضہ

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )آپریشن غضب للحق جاری /ٹھل سیکڑ حملہ ناکام۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2اور 3 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ٹھل سیکٹر میں در اندازی کی کوشش کی۔
پاک فوج نے حملہ ناکام بناتے ہوئے پکتیکا میں افغان طالبان کی پوسٹ پرقبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرادیا۔ پاک فوج کی بھرپور اور موثر جوابی کارروائی سے متعدد خارجی بھی جہنم واصل ہوئے ۔
پاک فوج نے افغان طالبان کی مزید تین پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا ۔ بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :مشرق وسطیٰ جنگ، حکومت کا پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں