مانسہرہ (اے بی این نیوز) بالاکوٹ کے علاقے میں معروف ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری پر افطاری کے وقت فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید مہانڈری اچانک گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں زمین پر گر جاتے ہیں۔
جاوید مہانڈری مقامی سطح پر الیکشن کے دوران اپنی یادگار ویڈیوز کی وجہ سے کافی مشہور تھے اور ان کے چاہنے والے ان کی ویڈیوز کو شدت سے پسند کرتے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی حکام نے جاوید مہانڈری کے قتل کی بھرپور مذمت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلانے تک ہر ممکن تعاون اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور انصاف کے لیے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں۔لاہور میں پانی و نکاسی آب تک غیر مساوی رسائی، ایچ آر سی پی کی رپورٹ جاری















