تہران ( اے بی این نیوز ) پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف نئی عسکری کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں غیر یقینی کیفیت مزید گہری ہو گئی ہے۔
بیان کے مطابق 60 اسٹریٹجک اہداف اور 500 امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پاسداران کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے اہم تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں 700 سے زائد ڈرونز اور سیکڑوں میزائل داغے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں :آبنائے ہر مز سے کسی بھی جہاز نے گزرنے کی کوشش کی تو راکھ کردیں گے،پاسداران انقلاب















