تہران ( اے بی این نیوز ) آبنائے ہرمز کے قریب 11 ایرانی جہازوں کی تباہی سے متعلق امریکی دعوے کے بعد صورتحال نہایت کشیدہ ہو گئی ہے۔ اس پیش رفت پر پاسداران انقلاب کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے جس نے خطے میں تناؤ مزید بڑھا دیا ہے۔پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق موجودہ حالات میں کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاسداران کی جانب سے یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی جہاز نے گزرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد عالمی منڈیوں میں تشویش بڑھ گئی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز کو دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں ایک ہفتہ کی چھٹیوں کا اعلان















