اہم خبریں

روس کابھی ایران پر امریکی،اسرائیلی حملوں کے خؒلا ف شدید رد عمل سامنے آگیا ،جا نئے کیا

ماسکو ( اے بی این   ) روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ ایران پر حملہ کر کے اس کی کمر میں چھرا گھونپا گیا ہے اور تہران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے، اور عراق جنگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر کارروائیاں نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

روسی مندوب نے مزید کہا کہ مذاکرات کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ یورپی ممالک خاموش ہیں، اور ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔دوسری جانب، فرانس نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران کو اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ فرانسیسی مندوب نے خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اسے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات کرنے چاہئیں۔

چین کے مندوب نے بھی شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کشیدگی فوری طور پر ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کھٹا ئی میں پڑنے کا خدشہ،جا نئے وجہ

متعلقہ خبریں