اہم خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کھٹا ئی میں پڑنے کا خدشہ،جا نئے وجہ

اسلام آباد ( اے بی این   ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلادیش پر خطے میں جاری کشیدگی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اور سفری صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر خطرات میں اضافہ نہ ہوا تو سیریز شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ہے، جو ڈھاکا میں 11، 13 اور 15 مارچ کو شیڈول ہے۔ قومی ٹیم نے 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچنا ہے، جبکہ ون ڈے اسکواڈ کے حتمی انتخاب کے لیے ابتدائی ہفتے میں مشاورت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے اب توجہ ون ڈے فارمیٹ پر مرکوز کی جائے گی۔

مضبوط ٹیم کی تشکیل کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ ٹی 20 فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے چند کھلاڑیوں کو باہر کیا جا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد نواز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فوری طور پر ٹی 20 سیریز شیڈول میں نہیں، تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی تیاری کے تناظر میں آئندہ مہینوں میں پانچ سے چھ انڈر پرفارمرز کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم نے گزشتہ برس شاہین آفریدی کی قیادت میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی تھیں، جس کے بعد اب ٹیم انتظامیہ آئندہ بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں :تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادار وں میں آج تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں