واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی بحری جہاز کو گلف عمان میں تباہ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ایران کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق اس آپریشن کے دوران تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ پانچ دیگر فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید معلومات نہیں دی ہیں، لیکن صورتحال کو سنجیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے اور بین الاقوامی برادری میں تشویش کی لہر دوڑا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے بعد مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں کئی حلقے اس پیش رفت کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران کے 48 رہنما مارے جا چکے ہیں،ٹرمپ کا دعویٰ















