تہران (اے بی این نیوز ) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران کے نیم فوجی ادارے پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے پر چار بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی حالیہ حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
دوسری جانب امریکی حکام کی طرف سے فوری طور پر کسی بڑے نقصان یا جانی خسارے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اگر اس نوعیت کا حملہ ثابت ہوتا ہے تو یہ خطے میں براہِ راست تصادم کو مزید بھڑکا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرے کی علامت سمجھی جا رہی ہے،خواجہ آصف















