تہران (اے بی این نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر موجود آفیشل اکاؤنٹ سے ان کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا:
“خدا کے نام سے جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے۔”
پوسٹ میں سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 23 کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں کہا گیا:
“مومنوں میں کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا عہد سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنا عہد پورا کر دیا اور بعض انتظار میں ہیں، اور وہ ذرا بھی نہ بدلے۔”
واضح رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر چکا ہے اور ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں ان کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔
مزیدپڑھیں: وزیراعظم رمضان پیکیج کے تحت13000 روپے حاصل کرنے کا آخری موقع















