اہم خبریں

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری،حاصل کریں ماہانہ70،000 ہزار روپے، جا نئے طریقہ کار

لاہور (اے بی این نیوز)پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری دی ہے کہ زرعی شعبے میں شامل انٹرنز کو ماہانہ 70,000 روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔ یہ اعلان صوبائی وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ہائی لیول میٹنگ میں کیا گیا، جس میں زرعی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔

میٹنگ میں زرعی مشن کے تحت جدید کاشتکاری، ہائیڈروپونک فارمنگ اور زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات پر بات کی گئی۔ “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت نوجوان کسانوں کی تربیت اور انٹرنز کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا، جس کے لیے حکومت نے ماہانہ 70,000 روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔

مزید برآں، میٹنگ میں 10,000 ڈیزل ٹوب ویل پر سولر سسٹمز لگانے، 28,000 سپر سیڈز کی تقسیم اور 6,500 جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے منصوبے بھی شامل کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے کم ہارس پاور ٹریکٹرز کے لیے سبسڈی 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ روپے اور ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز کے لیے 15 لاکھ روپے کی سبسڈی منظور کی۔

پروگرام کے تحت پنجاب میں 400 منی ڈیم مکمل ہو چکے ہیں اور کسان کارڈ اسکیم میں 98 فیصد وصولی کی شرح حاصل کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان مستقبل کے لیڈر ہیں جو زرعی انقلاب کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پا کستان کو کتنے رنز سے جیتنا ہو گا، آج کا میچ فیصلہ کن

متعلقہ خبریں