اہم خبریں

مہمند سیکٹر،دشمن کی چوکیاں خالی ہوگئیں، پسپا،مورچے چھوڑ کر فرار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاک فوج کی جانب سے افغان فورسز کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مختلف سرحدی مقامات پر دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی مربوط حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں درپیش خطرات کو مؤثر انداز میں ختم کیا جا سکے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند سیکٹر کے قریب مؤثر جواب کے بعد افغان طالبان کی بعض چوکیاں خالی ہوگئیں اور اہلکار پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی مورچے چھوڑ دیے گئے جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور سرحد پار نقل و حرکت محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ زمینی فورسز کے ساتھ ساتھ نگرانی کا نظام بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی نئی پیش رفت کا فوری جواب دیا جا سکے۔سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے دفاع اور کسی بھی بلااشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور اور فوری کارروائی کے لیے پرعزم ہیں۔ تاہم سرحد پار نقصانات سے متعلق دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں :عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،شہباز شریف

متعلقہ خبریں