راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والے جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحویل میں لے لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق حیدر سعید کو داہگل ناکہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس وین کے ذریعے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ حیدر سعید گزشتہ رات پمز ہسپتال کے باہر موجود تھے جہاں وہ فوٹیج بنا رہے تھے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال سے واپسی کے وقت گاڑیوں کی نقل و حرکت کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ اسی ویڈیو کے معاملے پر انہیں تحویل میں لینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں :ڈھائی سال میں 20 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس، انخلاء کا عمل جاری















