اہم خبریں

بھکر کے علاقے داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ سے خبر غم ،شہادتیں

بھکر ( اے بی این نیوز       ) بھکر کے علاقے داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حملے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہداء میں کانسٹیبل فہیم عباس اور کانسٹیبل شہباز مدنی شامل ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا، جبکہ زخمی کانسٹیبل ارشد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے شہداء کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکار کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان دہشت گرد عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے اور قیام امن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ ، سپر 8 مرحلہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

متعلقہ خبریں