مظفر آباد (اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے اہم رہنما راجہ مجاہد اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کا اعلان کیا ہے، جس سے آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور حنیف عباسی نے بھی شرکت کی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی، پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں فعال کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں :سونا، چاندی اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے فی تولہ قیمت















