احمد آباد (اے بی این نیوز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیت کے لیے 188 رنز کا بڑا ہدف دیا، میچ کے دوران جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
میچ کے آغاز میں بھارتی باؤلرز نے جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر کو کڑی مشکل میں ڈال دیا، جس کے نتیجے میں ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کاک اور رکلٹن بغیر خاطر خواہ رنز کے پویلین لوٹ گئے، تاہم بعد میں ڈیوالڈ بریوس اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سہارا دیا، ڈیوالڈ بریوس نے 45 جبکہ ڈیوڈ ملر نے 63 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ٹرسٹن سٹبز نے 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہ کر ٹیم کو آخر تک مدد فراہم کی۔
بھارتی باؤلرز میں جسپرِیت بمراہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں، دیگر وکٹیں ورون چکروتی اور شوم دوبے نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔















