اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اپنے ماتحت سرکاری اداروں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز تمام متعلقہ سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔
نئے اوقاتِ کار کا اطلاق رمضان المبارک کے دوران ہوگا۔
مزید پڑھیں۔خواجہ سعد رفیق کو ہارٹ اٹیک، سٹنٹ ڈال دیا گیا















