اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان نے نمیبیا کو102رنزسےشکست دے دی

کولمبو (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کے گروپ میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں بھارت، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سپر 8 کے پہلے میچ میں پاکستان 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا، دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف اور تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ ہر گروپ سے پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں عثمان طارق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں اور 36 رنز بھی اسکور کیے۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار کارکردگی سے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے اور سپر 8 میں ٹیم کی کارکردگی کے لیے توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں :رمضان کے چاند کی پیدائش شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہو چکی

متعلقہ خبریں