اہم خبریں

رمضان کے چاند کی پیدائش شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہو چکی

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی اوقاف و مذہبی امور شاہد حسن کلیانی کریں گے، جہاں موصول ہونے والی شہادتوں اور محکمہ موسمیات و ماہرین فلکیات کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی رپورٹ ہو رہی ہے، جس کے باعث رویت کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہو چکی تھی، تاہم لاہور اور گردونواح میں بادلوں کی موجودگی کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم بتائے جا رہے ہیں۔زونل کمیٹی کی سفارشات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی، جس کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئے سہیل آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا،جا نئے کیا کر نے جا رہے ہیں

متعلقہ خبریں