اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور سائنسی معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
چیئرمین کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت مختلف شہروں میں منعقد ہو رہے ہیں جن میں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد شامل ہیں۔ ان اجلاسوں میں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی اور حتمی فیصلہ مرکزی کمیٹی کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب سپارکو نے سائنسی بنیادوں پر امکان ظاہر کیا ہے کہ آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :عازمین حج کی تربیت اور خدمت کے لیے تمام تیاریاں مکمل















