اہم خبریں

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی کے 2 اراکینِ قومی اسمبلی اور چارصوبائی اسمبلی کو گرفتار

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اسلام آباد میں ریڈ زون میں مبینہ ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمے میں نامزد دو اراکینِ قومی اسمبلی اور چار اراکینِ صوبائی اسمبلی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم شامل ہیں، جبکہ ایم پی ایز رفت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت مجموعی طور پر 11 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی کارروائیوں سے ریڈ زون میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوئی اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیلئے ایک حکومتی اہم ترین شخصیت نے بے پناہ کوشش کی،علی امین نے نام بتا دیا،جا نئے کون

متعلقہ خبریں