اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے دھرنا ختم کرنے کیلئے مطالبات پیش کر دیئے،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی اور اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے تحت اگلے لائحہ عمل پر غور جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ سب سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج کو انہیں دیکھنے اور صحت کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ صورتحال کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔

رہنما کے مطابق یہ اقدامات آئینی حقوق کے تحفظ اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ دھرنے کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کی حفاظت اور ان کی صحت کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، اور کسی بھی قسم کی ثالثی یا بلیک میلنگ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

پارٹی اور اپوزیشن کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ دھرنا ایک پرامن احتجاج ہے اور یہ آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری رہے گا جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور طبی سہولیات کی فراہمی کے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں اہم تقرری،کے پی سے خدمات وفاق کے سپرد،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں