اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پاکستان میں نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے قوانین میں اہم ترمیم کر دی ہے۔ نیپرا نے واضح کیا ہے کہ نئے قوانین صرف نئے سولر صارفین پر لاگو ہوں گے اور پرانے صارفین پر ان کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے موجودہ معاہدے اپنی مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں گے اور پرانے صارفین کو معاہدے میں طے شدہ شرائط کے مطابق ہی بل کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کے حقوق کی حفاظت کرنا اور سولر انرجی کے شعبے میں استحکام فراہم کرنا ہے۔
نیپرا نے یہ بھی کہا کہ نئے قوانین سے نئے صارفین کو معیاری اور شفاف طریقے سے نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ پرانے صارفین کے معاہدوں اور بلنگ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :پارٹی کے فیصلے عمران خان کی فیملی کرے گی یا محمود اچکزئی،جنید اکبر نے نیا پنڈوڑا باکس کھول دیا















