اہم خبریں

پی ٹی آئی کا احتجاج، مرزا آفریدی کے ہوشربا انکشافات،واش روم کے پانی سے چا ئے،6 روٹیاں اور اراکین پارلیمنٹ،جا نئے تفصیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی مرزا آفریدی نے دعویٰ کیا کہ وہ اور دیگر اپوزیشن اراکین گزشتہ تین دن سے پارلیمنٹ ہاؤس میں محصور رہے۔

ایک انٹرویو میں مرزا آفریدی نے بتایا کہ محدود وسائل کے باعث ان کے پاس موجود صرف چھ روٹیاں گرم کرکے تمام اراکین میں تقسیم کی گئیں۔ چائے بنانے کے لیے واش روم کا پانی استعمال کرنا پڑا اور پاؤڈر دودھ ملا کر چائے تیار کی جاتی رہی۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے سپلائی مکمل طور پر منقطع تھی جبکہ اسپیکر اور بعض سرکاری افسران کو گھروں سے کھانا فراہم کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اراکین، خصوصاً شوگر کے مریض، ادویات کی کمی کا سامنا کر رہے تھے، تاہم سب نے عمران خان کی صحت اور آئینی حقوق کے لیے احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کے بقول یہ احتجاج عمران خان کو مناسب طبی سہولیات نہ دینے کے خلاف ہے اور محصور اراکین آئینی تقاضوں کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں :ملاقات کے لیے گیا تھا لیکن میں  ڈاکٹر تو نہیں، سیاسی رہنما کی حیثیت سے موجود تھا، علامہ راجہ ناصر عباس

متعلقہ خبریں