اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، 16 فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق متوقع، ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے باعث کل سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا اندیشہ ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 39 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل کا فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے متوقع ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :موٹروے پولیس نے ایمانداری کی تاریخ رقم کر دی















