اہم خبریں

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی تاریخ رقم کر دی

کلرکہار ( اے بی این نیوز     )موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ مسافر کو واپس مل گیا۔کلرکہار سروس ایریا میں ایک مسافر کا 53 لاکھ روپے نقدی سے بھرا بیگ گم ہوگیا، جس پر موٹروے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیگ تلاش کر لیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ موٹروے ایم ٹو کے کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا جہاں مسافر جلد بازی میں بیگ بھول گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور ویڈیو کال کے ذریعے مقام کی تصدیق کرکے بیگ برآمد کر لیا۔

اہلکاروں نے امانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے رقم سے بھرا بیگ بحفاظت مالک کے حوالے کر دیا۔ مسافر نے موٹروے پولیس کی ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور فوری مدد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سفر کے دوران اپنی قیمتی اشیاء کا خاص خیال رکھیں، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے پولیس ہر وقت موجود ہے۔

مزید پڑھیں :گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ، جنوبی اضلاع کے لیے اہم ہدایات جاری

متعلقہ خبریں