ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ ان دِنوں تھوڑی سی محنت کر لیں گے اور اپنی تمام توجہ روزگار پر رکھیں گے وہ انشاءاللہ بڑی کامیابی حاصل کر لیںگے۔ آج ایک اچھا دن رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جس طرح سے ممکن ہو اپنی تمام توجہ روزگار پر رکھیں اس طرح آپ کو وہ فائدہ بھی ملے گا جو آپ کی نظروں سے دور تھا، مستقبل کے حوالے سے بھی اہم خبر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو وہ سب کچھ ملے گا جس کی تمنا کی جا رہی ہے مگر سب سیدھے راستے سے۔ آپ نے اگر شاٹ کٹ راستہ اختیار کیا تو آپ کےلئے مشکل ہو جائےگی، یہ بڑی وارننگ ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں جو چاہ رہے ہیں لیکن آپ اُلٹے سیدھے کاموں سے باہر ہی نکلتے اور خاص طور پر موبائل کی جان نہیں چھوڑ رہے جو فساد کی جڑ ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری کی تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں اور جس بھی کوشش میں تھے وہ کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے، ان دِنوں ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہو گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس بھی مسئلے میں مشکل ہے پھر وہ چاہے انکوائری، مقدمے بازی یا دشمنی وغیرہ ان سب میں اشناءاللہ فتح حاصل ہو گی اور آپ کا دردِ سر مسئلہ حل ہو جائے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پاک نے چاہا تو آج ایک اچھا دن ثابت ہو گا آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور پریشانی جو بھی ہے وہ کم ہو گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کو کسی جگہ سے پیسوں کا حصول ممکن ہو گا آپ جس طرف اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی پوری ہو سکے گی اور آج پرانے کسی عزیز سے صلح ہو سکتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بڑی ذمہ داری سے اب جلد نجات ملنے والی ہے جو لوگ کسی بھی مسئلے کی وجہ سے روزگار کو خراب کئے ہوئے تھے انشاءاللہ اب وہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی اور جو رکاوٹ کل تک تنگ کر رہی تھی وہ آج دور ہو سکتی ہے آج کا دن آپ کو کچھ رقم بھی دِلا سکتا ہے غیر متوقع۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ اپنے ذہن کو صاف رکھیں عمر کا خیال کریں اور سچی توبہ کر کے اپنے اللہ کی طرف لوٹ آئیں،انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا بس قبلہ فوری طور پر بدلیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ ہر معاملے کو لے کر ضرورت سے زیادہ پریشان ہوتے ہیں اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہی نہیں ہیں یہ صرف توکل کی کمی ہے450 مرتبہ















