اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ، انتظامیہ مخالف گروپ نے میدان مار لیا

لاہور ( اے بی این نیوز   )پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں انتظامیہ مخالف گروپ نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔ ان انتخابات میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے حقِ رائے دہی استعمال کیا، جس کے نتیجے میں انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والا گروپ اکثریتی عہدوں پر کامیاب ہو گیا
شفافیت، میرٹ اور اساتذہ کی مشاورت کے بغیر کیے گئے فیصلوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کے ساتھ بامقصد اور مثبت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

دوسری جانب انتخابی عمل مجموعی طور پر پرامن رہا، جبکہ اساتذہ کی بڑی تعداد کی شرکت نے انتخابات کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان نتائج کے بعد یونیورسٹی کی پالیسیوں اور انتظامی معاملات میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں

مزید پڑھیں :سونے اور چاندی کے ریٹ،اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے فی تولہ قیمت

متعلقہ خبریں