اسلام آباد (اے بی این نیوز) دم درود اور جن نکالنے کے نام پر بیمار لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں عدالت نے ملزم نذیر خان کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 96 لاکھ 76 ہزار 195 روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت میں موجود ملزم نذیر خان کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
مقدمے کے مطابق مدعی سعید اللہ جان اپنی بیمار بھتیجی زبیدہ بی بی کو روحانی علاج کے لیے ملزم نذیر خان کے پاس لے کر گیا تھا۔ ملزم نے جن نکالنے کے بہانے زبیدہ بی بی کے چہرے اور کان پر شدید تشدد کیا۔
شدید تشدد کے نتیجے میں لڑکی کے بائیں کان کا پردہ پھٹ گیا، جس کے باعث وہ سماعت سے محروم ہوگئی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا گیا تھا۔
بینک الفلاح سے مزیدپڑھیں: JINPENG الیکٹرک اسکوٹرز 0 فیصد مارک اپ پر حاصل کرنے کا موقع















