اہم خبریں

مارگلہ کی پہاڑیاں سلگنا شروع ہو گئیں، کئی قیمتی درخت راکھ بن گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) شاہ اللہ دتہ کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے کئی قیمتی درختوں کو راکھ میں تبدیل کر دیا ہے۔

کیپٹل ایمرجنسی سروسز (CES) کے اہلکار مارگلہ کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم شام سے لگنے والی آگ اب تک نہیں بجھائی جا سکی ہے۔ مقامی اہلکار اور فائر بریگیڈ کے جوان اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود آگ کی شدت کے باعث مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مارگلہ کے اس علاقے میں داخل نہ ہوں تاکہ کسی قسم کا حادثہ پیش نہ آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے اضافی وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :بجلی بچت ،پنکھا تبدیلی سکیم،جا نئے پنکھے کی قیمت،پرانا کتنے میں لیا جا ئے گا، ہزاروں روپے کی بچت

متعلقہ خبریں